بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فضل الرحمن ’زرداری نواز‘ ملاقات کیلئے سرگرم

فضل الرحمن ’زرداری نواز‘ ملاقات کیلئے سرگرم


اسلام آباد۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو اعتدال پسند ہونا چاہئے۔ جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے ملاقات کی خواہش پر زرداری کو مثبت جواب دینا چاہئے ۔

سیاست میں دور بھی نہیں ہونا چاہئے کہ ملاقاتیں بھی نہ ہوں ‘ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ۔ سیاستدانوں کو اعتدال پسند ہونا چاہئے ۔ انتخابات وقت پر ہونے نظر آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جس طرح آپ سوال کر رہے ہیں مجھے بھی تحفظات ہیں ۔