بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہید آئی جی اشرف نور کی نماز جنازہ ادا

شہید آئی جی اشرف نور کی نماز جنازہ ادا


پشاور۔حیات آباد ذرغونی مسجد کے قریب خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد اشرف نور کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

، جس میں گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، سپیکر اسمبلی اسد قیصر،صوبائی وزیر جمشید الدین کاکا خیل، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ، انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان محسود، کمانڈنٹ فرنٹئیرکانسٹیبلری لیاقت علی خان، رکن اسمبلی فضل الٰہی، پاکستان ائیر فورس اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قبل ازیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی پیش کی جبکہ گورنر، سپیکر، کورکمانڈ اور دیگر نے تابوت پر پھولوں کے گلدستے رکھے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کی میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی علاقے گلگت بلتستان روانہ کردیا گیا جہاں انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
پشاور کے علاقہ حیات آباد میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشر ف نور کا تعلق پاکستان کے شمالی خطہ گلگت بلتستان سے تھاجنہوں نے 18 نومبر 1989 کو پولیس سروس جوائن کی۔ اشرف نور ایس ڈی پی او کہوٹہ رہے اور ایس پی ٹریفک کے فرائض بھی سرانجام دیے۔ انہوں نے بطور ایس پی انویسٹی گیشن ایبٹ آباد بھی ذمہ اداریاں ادا کیں۔

اشرف نور ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایبٹ آباد، ڈی پی او چترال، چارسدہ اور کوہستان کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ اس کے علاوہ وہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ کے عہدوں پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اشرف نور نے پولیس ٹریننگ سنٹر ہنگو میں بھی بطور کمانڈنٹ کام کیا، 2016 میں اشرف نور کا تبادلہ فرنٹیئر کانسٹیبلری میں کیا گیاجبکہ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس کے عہدے پر بھی کام کیا، اشرف نور نے 4 اپریل 2023 کو ریٹائر ہونا تھا۔