بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چیمبر انتخابات ٗ تاجر تنظیموں کا بزنس مین پینل کی حمایت

چیمبر انتخابات ٗ تاجر تنظیموں کا بزنس مین پینل کی حمایت


پشاور۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے انتخابات سال برائے2018کیلئے کوہاٹ چیمبرآف کامرس اورکینٹ سمیت دیگرتاجرتنظیموں نے بزنس مین پینل کی حمایت کااعلان کردیا،گزشتہ روز فیڈریشن کے صدارتی امیدوارسینیٹر حاجی غلام علی نے فضل الٰہی اورعدنان جلیل کے ہمراہ کوہاٹ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکادورہ کیا۔

جہاں ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخواکے نائب صدررشیداحمدپراچہ،چیمبرکے صدرمحمدجنید،سینئرنائب صدرارشدحیات،نائب صدرحاجی محمدسعیدخان،تاجرتنظیم کے صدرشیرخان ،جمیل پراچہ ،قاری فتح محمد،ایف پی سی سی آئی کے جی بی ممبراورنائب چیئرمین کینٹ بورڈاسد خان ممبران ثقلین محسن،عتیق،ای سی ممبران اورتاجروں کی کثیرتعدادنے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔

بزنس مین پینل کی بھرپورحمایت کااعلان کرتے ہوئے حاجی غلام علی کے سابق دورصدارت میں ہونیوالے اقدامات کوخوب سراہا،کوہاٹ کی بزنس کمیونٹی نے حاجی غلام علی کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،بعدازاں ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوارسینیٹرحاجی غلام علی اور نائب صدارت کے امیدوارومہمندایجنسی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے صدرقیصرخان داؤدزئی کے ہمراہ وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ سے ملاقات کی۔