بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں پرفارمنس الاؤنس متعارف

خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں پرفارمنس الاؤنس متعارف


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیویشنز کادرجہ رکھنے والے ہسپتالوں کے نان کلینکل ملازمین کیلئے ’’انسٹی ٹیویشنل پرفارمنس الاؤنس ‘‘ متعارف کرا دیا ہے آئی پی اے کے تحت ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ماہانہ اضافی مراعات دی جائیں گی خیبر ٹیچنگ ہسپتال نے آئی پی اے کانوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ۔

جس کے تحت سکیل ایک سے 10تک کے ملازمین کو ماہانہ 3ہزار ٗ سکیل 11اور اس سے اوپر کے ملازمین کو ماہانہ 4جبکہ درجہ چہارم فکسڈ ملازمین کو ماہانہ ایک ہزار روپے تنخواہ کے علاوہ دیئے جائینگے ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہ یا متعلقہ آفیسرز خراب کارکردگی کے حامل ملازمین کی تفصیلات فراہم کرینگے ۔

جس کے بعد ایسے ملازمین کا ماہانہ آئی پی اے روک دیا جائے گا کے ٹی ایچ کے بورڈ آف گورنرز نے بھی آئی پی اے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے جس کے بعد کے ٹی ایچ انتظامیہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ۔