بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریلوے ٹریک تعمیر ٗ چینی ماہرین کی آج پشاور آمد

ریلوے ٹریک تعمیر ٗ چینی ماہرین کی آج پشاور آمد


پشاور۔سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے ٹریک ایم ون کی اپ گریڈیشن کیلئے چین کی ریلوے کارپوریشن کے ماہرین کی ٹیم آج ممکنہ طور پرپشاورکا دورہ کریگی اس دوران پشاور سے چارسدہ ٗ نوشہرہ تک ریلوے ٹریک بچھانے کا جائزہ لیا جائے گا۔

چائنہ ریلوے کارپوریشن کے ماہرین کی ٹیم وائس پریذیڈنٹ ژاؤ کی قیادت میں پاکستان پہنچ چکی ہے پشاور کے ممکنہ دورہ کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے چینی ماہرین اپنے دور ہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے بھی ملاقات کرینگے جبکہ ریلوے پشاور ڈویژن کے دفتر بھی جائینگے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ان کا دورہ شیڈول تبدیل ہو سکتا ہے ۔