بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاوربارکاآج عدالتی بائیکاٹ کااعلان

پشاوربارکاآج عدالتی بائیکاٹ کااعلان


پشاور۔پشاور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے مردان بار کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج عدالتی کاروائی سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مردان بار کے مطالبات کے حق میں پیر27نومبر کو جنرل باڈی اجلاس طلب کرلیاہے جس میں صوبائی بارکونسل اور پشاوربار کی کابینہ کے اراکین بھی شرکت کریں گے ۔

پشاور ڈسٹرکٹ بار کے جائنٹ سیکرٹری سید بلال جان کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کے صدر فضل واحد خان ایڈوکیٹ ، نائب صدر وقار احمد ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری اشفاق خلیل ایڈوکیٹ سمیت کابینہ کے دیگر ارکان پر مشتمل ایک وفد نے مردان کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود وکلاء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں حصہ لیا ۔

اس موقع پر صدر پشاور بار نے صوبائی حکومت اور خاص طور پر وزیر تعلیم محمد عاطف کی جانب سے مردان وکلاء کے ساتھ نامناسب روئے کی مذمت کی اور آج بروز ہفتہ مردان بار کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔