بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کیلئے27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا قرضہ منظور

پاکستان کیلئے27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا قرضہ منظور


اسلام آباد/لاہور۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکے قرض کی منظوری دیدی ، قرض کو پنجاب کے دو اضلاع جہلم اور خوشاب میں آپباشی کے منصوبے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلالپورآبپاشی منصوبے سے جہلم اور خوشاب کی 68ہزار ہیکٹرز اراضی کودریائے جہلم سے پانی فراہم کیا جائے گا ۔

منصوبے کے تحت 117 کلومیٹر طویل بڑی نہر جبکہ 97 کلومیٹرذیلی نہریں اور485 مصنوعی چشمے بنائیں جائیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بارانی علاقے کی اراضی کو دریائے جہلم سے پانی حاصل ہونے سے علاقے کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے علاقے کے پونے چار لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔