بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک فضائیہ کا ایف 7تربیتی طیارہ گر کر تباہ ‘فلائیٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد شہید

پاک فضائیہ کا ایف 7تربیتی طیارہ گر کر تباہ ‘فلائیٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد شہید


اسلام آباد۔پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ جمرود کے علاقے سفاری شیخ بابا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فلائیٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد شہید ہو گئے۔ ہفتہ کو پاک فضائیہ کا ایف 7تربیتی طیارہ جمرود کے علاقے سفاری شیخ بابا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں فلائیٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد شہید ہو گئے۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔