بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حدیبیہ کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

حدیبیہ کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل


اسلام آباد۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حدیبیہ کیس کو دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل کی سماعت کے لیے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ تشکیل دیدیا ہے جو 28 نومبر سیکیس کی سماعت کرے گا۔

نئے بینچ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔ یہ تینوں ججز پانامہ بینچ میں شامل نہیں تھے۔واضح رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ کیس سننے سے معذرت کرلی اس سے پہلے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پانامہ بینچ کا حصہ ہونے کے باعث حدیبیہ کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رجسٹرار آفس نے کیس غلطی سے بینچ کے سامنے لگا دیا اور شاید رجسٹرار آفس نے پاناما کیس پر میرا فیصلہ نہیں پڑھا۔

اپنے فیصلے میں حدیبیہ کیس کھولنے کے حوالے سے ایک حد تک فیصلہ دے چکا ہوں، رجسٹرار آفس کو کیس ہمارے بینچ کے سامنے نہیں لگانا چاہیے تھا۔ یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز مقدمے کو دوبارہ کھولنے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔