بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سلمان خان، ایشوریا رائے سے مقابلے پر ناراض

سلمان خان، ایشوریا رائے سے مقابلے پر ناراض


بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ ایشوریا رائے بچن سے باکس آفس ٹکراؤ پر ناراض ہیں۔

سلمان خان اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے کے درمیان معاشقہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ دونوں علیحدگی کے بعد سے ایک دوسرے سے کتراتے ہیں۔سلو میاں اور ایشوریا نے علیحدگی کے بعد سے اب تک ایک ساتھ کوئی فلم نہیں کی ہے لیکن اب دونوں کی فلمیں باکس آفس پر آمنے سامنے آگئی ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ اور ایشوریا کی ’فینی خان‘ اگلے برس عید کے موقع پر ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی، جس کے باعث دونوں فلموں کے درمیان باکس آفس پر تصادم کی توقع کی جارہی ہے۔لیکن اس تصادم سے سلو میاں شدید ناراض ہیں اور نہیں چاہتے کہ باکس آفس پر ایشوریا رائے سے تصادم ہو۔

بھارتی میڈیا نے سلمان خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان کبھی بھی باکس آفس پر مقابلے اور اپنی فلموں کی کمائی کی وجہ سے پریشان نہیں ہوتے، لیکن اس بار وہ شدید پریشان ہیں کیوں کہ انہیں ڈر ہے کہ ’ریس 3‘ اور ’فینی خان‘ کے باکس آفس مقابلے سے ایک بار پھر ان کے اور ایشوریا کی خبریں میڈیا میں آنے لگیں گی جو انہیں پسند نہیں ہے۔

سلمان خان کی ’ریس 3‘ میں ان کے مدمقابل اکشے کھنہ اور جیکولین فرنینڈز جب کہ ’فینی خان‘ میں ایشوریا رائے بچن اور انیل کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔