بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوریا سے ایک مہینے کی تاخیر کے بعد نواردات پشاور منتقل

کوریا سے ایک مہینے کی تاخیر کے بعد نواردات پشاور منتقل


پشاور۔ کوریا سے ایک مہینے کی تاخیر کے بعد نواردات پشاور منتقل کردیئے گئے ہیں تاہم بغیر کسی چھان بین کے نواردات کو پشاور میوزیم میں ایڈجسٹ کردیاگیا ہے کوریا کے لئے پشاور میوزیم سے اہم ترین کروڑوں روپے کے نواردات تین مہینوں کی نمائش کے لئے کوریا منتقل کی گئی تھی جس کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ تحریری طور پرمعاہدہ بھی کیا گیا تھاتاہم ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر اکتوبر میں نمائش ختم ہونے کے بعد نواردات کوریا کے ائیر پورٹ پر تھی اور تقریباً بائیس دنوں کی تاخیر کے بعد نواردات گزشتہ روز سخت سیکورٹی اقدامات میں اسلام آباد سے پشاور منتقل کردیا گیا۔

سخت سیکورٹی اقدامات میں اہم ترین کروڑوں روپے کی نواردات کی پشاور میوزیم منتقلی کے بعد بغیر کسی چھان بین کے پشاور میوزیم میں اسے لگا دیاگیاہے ذرائع نے بتایاہے کہ نواردات کی واپسی کے بارے میں مختلف شقوق و شہبات پائے گئے تھے کہ آیااصلی نواردات کو واپس کیاگیا ہے یا جعلی نوادرات اس میں رکھے گئے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق تمام نوادرات اصلی ہیں۔