بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت نے دھرنا معاملے کو الجھا دیا ، سراج الحق

حکومت نے دھرنا معاملے کو الجھا دیا ، سراج الحق


لاہور۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دھرنے کے خلاف طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا، حکومت کو اس معاملے میں افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا،جب تک ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی، عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔ اتوار کو لاہورسے جاری بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس معاملے میں افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

انھوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے معاملات حل ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا حکومت کوختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازش بے نقاب کرنی چاہئے تھی، جب تک ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی، عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔