بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں‘خورشید شاہ

جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں‘خورشید شاہ


لاہور ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے،ملک میں آئین، قانون اور پارلیمنٹ موجود ہے،جمہوری فورسز کو قطعی طور پرکمزور نہیں ہونا چاہئے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے موجودہ صورتحال میں واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق بات چیت سے معاملات حل ہونے چاہئیں،مذہبی جماعتوں کو سیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ،ان کا کہناتھا کہ پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا تو رابطے کروں گا۔