بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سی پیک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے کردار کو سرا ہتے ہیں ، چین

سی پیک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے کردار کو سرا ہتے ہیں ، چین


بیجنگ ۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہے چین کے اسسٹنٹ وزیرخارجہ کانگ شوان یو نے کہا کہ چین سی پیک کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کیلئے مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کامیابی پر پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتا ہے ، چین پاکستان ہمیشہ سے سٹرٹیجک شراکت دار ہیں ، دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔

پاک فوج چین پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبو کرہی ہے، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے ، چین کی دوستی پاکستان کے لئے ہمیشہ اہم رہی ہے، پاک فوج اور حکومت چین کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔چینی سرکاری میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کہ چین کے اسسٹنٹ وزیر خارجہ کانگ شوان یو وفد کے ہمراہ سی پیک اجلاس کے سلسلہ میں پاکستان گئے تھے ۔

کانگ شوان یو نے دورہ کے دوران جنرل ہیڈکوآرٹر (آرمی ) میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے پاک فوج کے سی پیک کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کے لئے کئے اقدامات پر تعریف اور پاک فوج کی مشترقی ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف اہم کامیابیوں کو سراہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان ہمیشہ نے نے ہی سٹرٹیجک پارٹنر ہیں ۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی پالیسیوں سمیت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دونوں ممالک ہی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ چین پاکستان کا اہم اور بہترین دوست ہے ، چین کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور حکومت چین کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط اور تعاون کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ، تعلقات کی مضبوطی کیلئے ناگزیر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پاک فوج بین الاقوامی طورپر انسداد دہشتگری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔، دونوں طرف سے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔