بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش کے باعث اخبارات کے سٹالز پر رش

نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش کے باعث اخبارات کے سٹالز پر رش


لاہور۔ نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش کی وجہ سے عوام کا اخبارات کے سٹالز پر انتہائی رش دیکھنے میں آیا جبکہ گزشتہ روز اخبارات کی فروخت معمول سے کئی گنا زائد رہی ۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں آپریشن کی وجہ سے حکومت نے ہفتہ کے روز تمام نیوز چینلز سمیت سوشل میڈیا کوبند کر دیا جس کی وجہ سے عوام کو حالات سے تفصیلی آگاہی حاصل نہ ہو سکی ۔

ہفتہ کے روز ملک بھر کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے اخبارات کے سٹالز کارخ کیا ۔ سٹالز مالکان اور ہاکرز کے مطابق اتوار کے روز معمول کے دنوں سے زیادہ اخبارات کی فروخت ہوتی ہے تاہم نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش کی وجہ سے اخبارات کی فروخت کئی گنا زائد رہی اور انہیں مارکیٹ سے دوبارہ اخبارات خرید کر لانا پڑے۔دریں اثناء نیوز چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش پر عوام کو ریڈیو کی یاد آ گئی۔عوام نے حالات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ریڈیو کا سہا رالے لیا ہے۔