بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سی پیک سے متعلق پاکستانی اور چینی صحافیوں کی تیسری کانفرنس (آج)اسلام آباد میں منعقد ہوگی

سی پیک سے متعلق پاکستانی اور چینی صحافیوں کی تیسری کانفرنس (آج)اسلام آباد میں منعقد ہوگی


اسلام آباد ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)سے متعلق پاکستانی اور چینی صحافیوں کی تیسری کانفرنس (آج)پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔پارلیمنٹ میں سی پیک کمیٹی کے سربراہ مشاہدحسین سید کے مطابق افتتاحی اجلاس سے اسلام آباد میں چین کے سفیر یاؤ ژنگ اور پورٹ اینڈ شپنگ کے وزیر میر حاصل خان بزنجو خطاب کرینگے ۔

اجلاس کے دور ان پاکستانی و چینی صحافی ٗ اطلاعات اور ثقافتی کوریڈور پر اظہار خیال کرینگے ۔اختتامی اجلاس سے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب خطاب کرینگی اور شرکاء میں شیلڈ تقسیم کرینگی ۔اجلاس میں چین سے میڈیا کا ساتھ رکنی وفد بھی شرکت کریگا وفد میں پیکنگ یونیورسٹی میں پاکستان سٹڈیز سنٹر کے سربراہ پروفیسر لی شی گوانگ بھی خطاب کرینگے ۔اس موقع پر2018ء کیلئے سی پیک میڈیا فورم کا پلان بھی جاری کیا جائیگا ۔