بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ناکام سیاستدانوں نے چنگاری پر پٹرول چھڑ کا ٗاحسن اقبال

ناکام سیاستدانوں نے چنگاری پر پٹرول چھڑ کا ٗاحسن اقبال


اسلام آباد۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے نے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے، ایسے بحرانوں سے حکومت نہیں ریاست کمزور ہوتی ہے ، چند ناکام سیاستدانوں نے اس چنگاری پر پٹرول چھڑ کا،سیاسی جماعتوں کا حق تھا کہ وہ زاہد حامد کی پشت پر کھڑے ہوتے،سول اور عسکری اداروں نے قیام امن کیلئے ملکر کام کیا کچھ سیاسی جماعتوں نے دھرنے سے سیاسی مقاصد حاصلکرنے کی کوشش کی، صورتحال خراب ہونے میں چند ناکام سیاستدانوں کا بھی ہاتھ ہے، ہم حالت جنگ میں ہیں۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔پیر کو احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ دھرنا مظاہرین نے زیادہ تر جگہوں سے راستے خالی کردیئے ہیں، پرامید ہیں کہ شام تک راستے کھل جائیں گے۔دھرنے نے ہمارے لیے بہت سے سوالوں کو جنم دیا ہے، لوگوں کو مشتعل کیا گیا اور گھروں پر حملے کیے گئے، جن کے گھروں پر حملہ کیا گیا، وہ بھی مسلمان ہیں،ہم حالت جنگ میں ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان کے خلاف بیرونی سازشیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے دشمن خوش ہوتے ہیں۔ صورتحال خراب ہونے میں چندناکام سیاستدانوں کا بھی ہاتھ ہے،چندناکام سیاستدانوں نے اس چنگاری پر پٹرول چھڑکا، اسیے بحران سے حکومت نہیں ریاست کمزور ہوتی۔مجھے توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا کہ آپریشن سے کیوں روکا، انتخابات بل کو چند جماعتوں نے مل کر پاس کیا تھا۔

سیاسی جماعتوں کا حق تھا کہ وہ زاہد حامد کی پشت پر کھڑے ہوتے۔سیاسی جماعتوں نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی، انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی کے حامی صدر کررہے تھے۔ ٹرین اور سڑکوں کو بلاک کردیا گیا تھا،ملک میں پٹرول کی سپلائی بندہوگی تھی،سول اور عسکری اداروں نے قیام امن کیلئے کردار ادا کیا۔