بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / غیر قا نونی موبائل فون جیمرز ہٹانے کا فیصلہ

غیر قا نونی موبائل فون جیمرز ہٹانے کا فیصلہ


پشاور ۔بغیر کسی این او سی کے موبائل فون جیمرز لگانے پر پی ٹی اے نے سرکاری اور غیر سرکاری دفاترکو ہٹانے کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں یہ موبائل فون جیمرز سرکاری اور سرکاری دفاترکے مساجد میں لگائے گئے تھے جس پر موبائل کمپنیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مساجد میں لگائے جانے والے جیمر ز سے موبائل فون کے سگنل پر انداز ہو رہے ہیں ۔

جبکہ غیر سرکاری بعض شخصیات نے بھی اپنی گاڑیوں اور گھروں پر جیمرز لگا دیئے ہیں تاکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر غیر قانونی اقدام سے بعض مقامات پر موبائل فونز کے سگنلز نہ آنے پر انہیں بھی نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں۔ پشاور سٹی ، کینٹ ،ٹاؤن کے مختلف مقامات پر لگے ہو ئے موبائل فون جیمرز کو نوٹسز ملنے کے بعد اسے ہٹا جارہاہے تاہم بعض اداروں نے اسے ہٹانے سے معذرت کی ہے اور موقف اختیار کیاہے کہ ان کے دفاتر اندرون حصے میں لگائے گئے ہیں ۔