بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / غیر فعال جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنیکی منصوبہ بندی مکمل

غیر فعال جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنیکی منصوبہ بندی مکمل


اسلا م آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تھوک کے حساب سے رجسٹرڈ غیر فعال اور ون مین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ، سیاسی جماعتوں کیلئے 2ہزار کارکنوں کی فہرستیں بمعہ شناختی کارڈ فراہم کرنا مشکل مرحلہ بن گیا ہے ،الیکشن ایکٹ 2017کے تحت سیاسی پارٹیوں کو کوائف جمع کرانے میں صرف 2دن رہ گئے ہیں تاحال کسی بھی سیاسی جماعت نے تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں جبکہ چند سیاسی جماعتوں کے نامکمل کوائف الیکشن کمیشن نے چھان بین کے بعد اعتراضات کے ساتھ واپس کر دئیے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق سیاسی جماعتوں کو اپنے 2ہزار کارکنوں کی فہرست اور2لاکھ روپے فیس جمع کرانے کی اخری تاریخ 30نومبر مقرر کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت نے مقررہ تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کیلئے الیکشن ایکٹ 2017کے تحت مطلوبہ تفصیلات فراہم کرنا بے حد مشکل ہوگیا ہے اور انہیں 2ہزار کارکنوں کا مکمل ریکارڈ بمعہ شناختی کارڈ کی فوٹو سٹیٹ فراہم کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کارکنوں کی نامکمل فہرست فراہم کرنے پر اعتراضات لگا کر واپس کر دئیے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے مقررہ تاریخ تک مطلوبہ تفصیلات فراہم نہ کرنے پر ان کو ڈی لسٹ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور اگلے الیکشن سے قبل ہی سینکڑوں کی تعدا میں سیاسی جماعتوں کو انتخابات کی دوڈ سے باہر کر دیا جائے گاذرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں الیکشن کمیشن کے حکام سیاسی جماعتو کے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے کریں گے ۔