بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ایشون نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ایشون نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا


ناگپور: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر روری چندرہ ایشون نے ٹیسٹ میں تیز ترین 300 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی، انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف ناگپور ٹیسٹ میں حاصل کیا۔

31 سالہ ایشون کو ٹیسٹ میں تیز ترین 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 8 وکٹیں درکار تھیں اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ ٹیسٹ میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے مجموعی طور پر 8 وکٹیں لے کر کے انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

انہوں نے 54 ٹیسٹ کی 101 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا اور سب سے کم میچوں میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کرکٹر بن گئے۔

اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے ڈینس للی کے پاس تھا جنہوں نے 56 ٹیسٹ میچوں میں 300 وکٹیں مکمل کی تھیں۔واضح رہے کہ ایشون تین سو ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پانچویں بھارتی باؤلر ہیں جبکہ اس سنگ میل کے ساتھ ساتھ ان کی انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی تعداد بھی 500 ہوگئی ہے۔