بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ’مجھ سے شادی کرو گی؟‘

’مجھ سے شادی کرو گی؟‘


روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شاراپووا کو ان کے میچ کے دوران سٹیڈیم میں ایک مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔

یہ کھیل ترکی کے شہر استنبول میں کھیلا جارہا تھا۔

ایک وقت میں دنیا کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی رہنے والی ماریہ کھیل شروع ہی کررہی تھیں کہ سٹیڈیم میں موجود ہزاروں لوگوں کے درمیان ان کے مداح نے چلاتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔

اس دوران مداح نے ماریہ سے پوچھا کے ’کیا مجھ سے شادی کرو گی؟‘

جس پر وہاں موجود سب ہی افراد بہت زور سے ہنسنے لگے۔

اس پر ماریہ بھی خاموش نہیں رہیں، اور انہوں نے شادی کی اس پیشکش پر ’شاید‘ کا جواب دے ڈالا۔

اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہورہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں جب ماریہ شاراپووا کو ان کے میچ کے دوران شادی کی پیشکش کردی گئی ہو۔

اس سے قبل 2012 میں ایک میچ کے دوران ایک اور مداح نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ ان سے شادی کریں گی؟

تاہم اس وقت ماریہ نے اپنے کھیل پر فوکس کرتے ہوئے سب سے سامنے اس پیشکش سے انکار کردیا تھا۔