بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف میں فاؤنڈر گروپ سامنے آگیا

تحریک انصاف میں فاؤنڈر گروپ سامنے آگیا


اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ داور کنڈی سمیت کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز ہم سے رابطے میں ہیں‘ ہم نے تحریک انصاف فاؤنڈر گروپ بنایا ہوا ہے جو سب کے لئے ایک کھلا فورم ہے اس میں لوگ آرہے ہیں‘ ‘ تحریک انصاف میں آمرانہ سوچ آگئی ہے‘ ہم نے تحریک انصاف کو کرپٹ مافیا سے آزاد کرانا ہے اور جمہوری پارٹی بنانا ہے ،تبدیلی اندر سے آتی ہے اور تحریک انصاف میں تبدیلی کا عمل بھی اندر سے شروع ہوگا۔

منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ یوسف علی پی ٹی آئی کے فاؤنڈر گروپ کے اہم رکن ہیں تحریک انصاف میں آمرانہ سوچ آگئی ہے‘ یوسف علی اس کیس کے ذریعے ایک نئی مثال قائم کررہے ہیں۔ ہمارا بنیادی فلسفہ یہ ہے کہ ہم نے تحریک انصاف ہے کرپٹ مافیا سے آزاد کرانا ہے اور جمہوری پارٹی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پاس جتنا پیسہ ہے وہ تحریک انصاف کا پارٹی ٹکٹ اور پارٹی الیکشن بھی خرید سکتا ہے۔

عمران خان نے آمرانہ سوچ کو رکھتے ہوئے پیسے والوں کا ساتھ دیا۔ تحریک انصاف بیرون ملک جا کر پیسے مانگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف فاؤنڈر گروپ بنایا ہوا ہے جو سب کے لئے ایک کھلا فورم ہے اس میں لوگ آرہے ہیں۔ داور کنڈی سمیت کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز ہم سے رابطے میں ہیں۔ تبدیلی اندر سے آتی ہے اور تحریک انصاف میں تبدیلی کا عمل بھی اندر سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک یتیم لڑکی کے ساتھ ظلم ہوا ،عمران خان کا کام تھا کہ صوبائی حکومت کے ذریعے اس واقعے کی آزاد تحقیقات کے لئے کمیشن بناتا لیکن اس نے تحقیقات کی بجائے شکایت کرنے والے کو ہی پارٹی سے نکال دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی فاؤنڈر گروپ کے رکن یوسف علی نے کہا کہ ہم نے پارٹی میں جمہوریت لانے کے لئے یہ کیس کیا ہے الیکشن کمیشن میرٹ پر فیصلہ کرے گا اور یہ فیصلہ تحریک انصاف کو جمہوری پارٹی بنانے کے لئے ایک مثال بنے گا۔