بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / آنگ سان سوچی اور ایک اعزار سے محروم

آنگ سان سوچی اور ایک اعزار سے محروم


لندن۔برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نشل کشی اور قتل عام کرنے پر برطانیہ کی آکسفورڈ کونسل نے میانمار کی حکمران جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی سے فریڈم آف سٹی اعزاز واپس لے لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لینے کا فیصلہ برطانوی دارالحکومت لندن میں آکسفورڈ کونسل کی فل ہاوس میٹنگ میں کیا گیا۔واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا جبکہ اب آکسفورڈ کونسل سے ان کی تصویر بھی ہٹا دی گئی ہے۔

لندن میں آکسفورڈ کونسل نے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کی نشل کشی اور قتل عام کی بھرپور مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ پوپ فرانسس بھی تین روزہ دورے پر کل بروز سوموار کو میانمار پہنچے تھے۔ سہ روزہ دورے کے دوران پوپ فرانسس آنگ سان سوچی اور فوجی سربراہوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ پوپ فرانس میانمار دورے کے بعد بنگلہ دیش جائیں گے جہاں ان کی ملاقات روہنگیا مسلمانوں کے ایک گروپ سے کرائی جائے گی۔