بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پولیس تشدد سے شہری کی ہلاکت ۔۔۔۔ تحقیقات کا حکم

پولیس تشدد سے شہری کی ہلاکت ۔۔۔۔ تحقیقات کا حکم


پشاور۔ گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑنے فاٹاسینیٹر کی درخواست پر بنوں جیل میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے شیر افضل کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ساجد طوری اور رکن قومی اسمبلی سجاد طوری نے گورنر خیبرپختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا سے ملاقات کی اور بنوں جیل میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے شیر افضل کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

ارکان پارلیمنٹ کے مطابق پارہ چنار کے رہائشی شیر افضل کو بنوں جیل میں تشدد کرکے مارا گیا، انہوں نے جیل میں ہونے والے تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا،اس درخواست پر گورنر نے آئی جی کو تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ بارہ روز قبل بنوں جیل میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار شیر افضل جیل میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

شیر افضل کی والدہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بنوں جیل منتقلی کے پانچ روز بعد انتظامیہ نے ان کے بیٹے کی موت کی خبر دیدی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش گھر منتقل ہونے پر پتہ چلا کہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،ڈاکٹروں کے مطابق ان کے گردن اور پسلیاں توڑ دی گئی تھی انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی تھی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارر وائی کی جائے۔