بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / لبنانی وزیر اعظم نے دوبارہ مستعفی ہونے کا اشارہ دیدیا

لبنانی وزیر اعظم نے دوبارہ مستعفی ہونے کا اشارہ دیدیا


بیروت۔لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ نے موجودہ صورت حال کی تبدیلی کو قبول نہ کیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔ فرانسیسی ٹیلی وژن “سی نیوز” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں حریری نے واضح کیا کہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر لازم ہے کہ وہ بیرونی مداخلت کا سلسلہ روک دے اور ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے “غیر جانب دار” پالیسی کو قبول کرے۔

لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنی حکومت میں ایسی سیاسی جماعت نہیں چاہتا جو دیگر عرب ممالک کے خلاف بعض عرب ممالک میں مداخلت کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس غیر جانب دارانہ موقف کا منتظر ہوں جس پر ہمارا حکومت میں اتفاق رائے ہوا تھا۔ ایسا ممکن نہیں کہ ہم بولیں کچھ اور کریں کچھ اور۔حزب اللہ ملیشیا خطے میں ایران کے توسیعی ایجنڈے پر عمل درامد کر رہی ہے۔ اس کی بنیاد فرقہ وارانہ ملیشیاں کے ذریعے عرب ممالک میں انارکی اور عدم استحکام پھیلانا ہے۔