بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نئے سینٹ انتخابات کی تیاریاں شروع

نئے سینٹ انتخابات کی تیاریاں شروع


اسلام آباد۔ 52 نئے سینٹ ارکان کے انتخاب کے لئے سینیٹ الیکشن2 مارچ 2018ء کو ہوں گے۔ الیکشن کا شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔ نئے ارکان سینیٹ 11 مارچ کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے سینٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔سینٹ الیکشن کے حوالے سے شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

11 مارچ 2018ء کو سینٹ کے 52 ارکان ریٹائر ہو جائیں گے اور نئے ارکان کا انتخاب اس سے قبل کر لیا جائے گا۔2مارچ 2018ء کو نئے سینیٹرز کے انتخاب کے لئے پولنگ ہو گی۔ تمام صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہو گی۔ 52 نئے ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔ فروری کے دوسرے ہفتے میں الیکشن شیڈول جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد دو سے تین روز نامزدگی فارم جمع کروانے کے لئے دیئے جائیں گے اور اس کے بعد اتنے ہی دن سکروٹنی کے لئے دیئے جائیں گے اور اعتراضات وصول کئے جائیں گے اور اس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور دو مارچ کو پولنگ ہو گی۔

11 مارچ کو جو سینیٹرز ریٹاہر ہوں گے ان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں جن میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی‘ مشاہد حسین سید‘ طلحہ محمود‘ اعتزاز احسن‘ اسحاق ڈار‘ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ‘ اعظم خان سواتی‘ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب‘ آصف سعید کرمانی‘ طاہر حسین مشہدی‘ بیرسٹر فروغ نسیم‘ تاج حیدر‘ کامران مائیکل‘ عثمان سیف اللہ خان‘ حافظ حمد اللہ‘ کامل علی آغا اور دیگر شامل ہیں۔