بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دھرنا آپریشن کی ناکامی پر نواز شریف کا اظہار برہمی

دھرنا آپریشن کی ناکامی پر نواز شریف کا اظہار برہمی


اسلام آباد۔پنجاب ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا غیررسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔تفصیلات کے طابق نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف، طارق فضل چوہدری، ڈاکٹر آصف کرمانی، پرویز رشید، مائزہ حمید، مصدق ملک اور دانیال عزیز نے شرکت کی۔اجلاس میں احتساب عدالت میں پیشی اورآئندہ کی سیاسی وقانونی حکمت عملی پرغور جبکہ حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم بل اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا اور مذاکراتی عمل پر نواز شریف کو بریفنگ دی، اس کے علاوہ اجلاس میں نوازشریف کی لندن روانگی سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔ نواز شریف نے آپریشن ، دھرنا ، فیض آباد کی ناکامی پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے مشروط حکمت عملی کیوں نہیں اپنائی گئی اس طرح دھرنا ختم کرنے سے حکومت کو سبکی کاسامنا کرنا پڑا پارٹی رہنما بھی ناراض ہوگئے۔

نواز شریف نے کہا کہ دھرنے میں ناکامی کے ذمے داروں کا تعین کیاجائے اور ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے جبکہ نواز شریف وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے سے متعلق بھی برہم ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنی بریفنگ میں نواز شریف کو بتایا کہ وہ فوری طور پر آپریشن نہیں کرنا چاہتے تھے وہ مزید وقت اور مذاکرات سے یہ مسئلہ حل کرنا چاہتے تھے مگر عدالتی احکامات کی پیروی میں انتظامیہ نے آپریشن کیا جن کا تعین کررہے ہیں ۔