بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ڈانس وڈیو وائرل

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ڈانس وڈیو وائرل


بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی دوستی کی خبریں وقتاً فوقتاً خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں اور اب ایک شادی کی تقریب میں ان کی ڈانس ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں بھارت کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان اور اداکارہ سگاریکا رشتہ ازدوج میں منسلک ہوئے۔

گزشتہ روز ظہیر خان اور سگاریکا کی شادی کا ریسیپشن ممبئی کے تاج ہوٹل کولابا میں منعقد کیا گیا جہاں بھارتی کرکٹ اسٹارز سمیت بالی وڈ کے کئی نامور ستاروں نے شرکت کی جن میں سچن ٹنڈولکر، ہربجن سنگھ، وریندر سہواگ، ویرات کوہلی، ارشد وارثی اور انوشکا شرما شامل تھیں۔

اس موقع پر جہاں سب نے خوب انجوائے کیا اور ریسیپشن میں چار چاند لگائے، وہیں اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی بھی پیچھے نہیں رہے اور دونوں نے ایک ساتھ ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ظہیر خان اور اداکارہ سگاریکا کی شادی میں انوشکا اور ویرات کی شرکت کے بعد مداحوں نے ایک بار پھر اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جلد ہی مداح انوشکا اور ویرات کو بھی ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اکثر ٹی وی شوز اور سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

ظہیر خان اور سگاریکا کے ریسیپشن میں بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کی۔