بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ایم ڈی سی کی طلباء کی رجسٹریشن کیلئے ہدایات

پی ایم ڈی سی کی طلباء کی رجسٹریشن کیلئے ہدایات


پشاور۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور قومی ادارہ برائے صحت نے سنٹر لائزڈ ایڈمیشن پالیسی پر عمل درآمد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایات جاری کر دی ہیں پی ایم ڈی سی کے مطابق پاکستانی اور بیرونی ممالک سے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سے کورسز میں داخلے ( ایڈمیشن ، ہاؤس جاب اور انٹرنل شپ ، ریگولیشنز 2016) کے تحت انجام دیئے جائیں گے۔

تمام میڈیکل کالجز سنٹر لائز ڈ پالیسی 2016ء کے تحت داخلہ کر کے 31مارچ 2018ء سے پہلے تمام کالجوں کے سٹوڈنٹ رجسٹریشن کرائینگے جس کے بعد کسی طالب علم کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن نہیں دیگی سنٹر لائزڈ پالیسی کے خلاف داخلہ لینے والے طالب علم پی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں کئے جائینگے پی ایم ڈی سی کے مطابق کوئی بھی پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نہ تو طالب علموں کو داخلہ دے سکتا ہے اور نہ ہی خود میرٹ لسٹ کا اجراء کر سکتے ہیں ۔