بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریپڈ بس منصوبہ ٗ جی ٹی روڈ پرکھدائی کاکام مکمل

ریپڈ بس منصوبہ ٗ جی ٹی روڈ پرکھدائی کاکام مکمل


پشاور۔پشاور ریپڈ بس منصوبے کے پہلے مرحلے میں جی ٹی روڈ پرکھدائی کاکام مکمل ہو گیا ہے جبکہ یکم دسمبر سے رکشوں کے جی ٹی روڈ پر داخلے پر پابندی بھی عائد کردی جائیگی ریپڈ بس منصوبے کے پیش نظر فردوس اورہشتنگری انڈر پاسز کے تاجروں نے دکانیں بھی خالی کرنا شرو ع کردی ہیں پشاورریپڈ بس منصوبے پرصوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تیزی سے کام جاری ہیں جی ٹی روڈ پر زیرزمین کے لئے کھدائی کا کام بھی ابتدائی مرحلے میں مکمل ہوگیا ہے ۔

جی ٹی روڈ ، یونیورسٹی ٹاؤن ، صدر کے مختلف مقامات پر کھدائی کا کام بھی جاری ہیں ریپڈ بس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے ذرائع کے مطابق چینی انجینئرز آج شہرکے مختلف مقامات کا دورہ کرینگے جس کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں جبکہ ریپڈ بس منصوبے پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز ، ملکی انجینئرز اور کارکنوں کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے۔