بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم نے پورٹ قاسم میں پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم نے پورٹ قاسم میں پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا


کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں پورٹ قاسم کے مقام پر سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

حکام کے مطابق پلانٹ کے پہلے یونٹ سے قومی گرڈ کو 660 میگاواٹ بجلی ملے گی جبکہ دونوں یونٹس سے مجموعی طور پر 1320 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پورٹ قاسم سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پہلا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک حقیقت ہے اور آئندہ آنے والے دونوں میں پاکستان کی معاشی ترقی کا اہم حصہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم پر بجلی گھر کا افتتاح پاک چین تعلقات میں ایک اور سنگ میل ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔وزیراعظم گورنر ہاؤس میں امن وامان پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے علاوہ کراچی پیکیج پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔اجلاس میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔