بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ نے افغانستان میں اسلحے کی فراہمی 3گنا کر دی

امریکہ نے افغانستان میں اسلحے کی فراہمی 3گنا کر دی


واشنگٹن ۔ رواں سال امریکا نے افغانستان کے لیے فضائی ذرائع سے اسلحے کی فراہمی تین گناکر دی ہے جبکہ سینکڑوں فوجیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بین الاقوامی افواج کے اعلیٰ کمانڈر امریکی جنرل جان نکلسن نے گزشتہ روز بذریعہ ٹیلی کانفرنس بتایا ہے کہ اضافی فضائی طاقت کی فراہمی کے نتیجے میں افغانوں کے لیے طالبان کے خلاف زیادہ جارحانہ طریقہ کار اپنانے میں مدد ملی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے تحت، افغانستان میں امریکی افواج کو نئے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے مزید فضائی طاقت میسر آئی ہے۔ بریفنگ کے دوران نکلسن نے ایک اہم کاوش کی نشاندہی کی جس کا مقصد افغان کارروائی سے ہے جو آئندہ سال کے گرم موسم کے دوران متوقع ہے۔ امریکی فوج 800 سے 1000 فوجیوں کو تربیت دے رہی ہے جنھیں نکلسن نے پہلی سکیورٹی فورس اسسٹنس بریگیڈ کے لیے رضاکار قرار دیا۔