بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوازشریف سے قطری شہزادے کی ملاقات

نوازشریف سے قطری شہزادے کی ملاقات


لاہور۔سابق وزیراعظم نوازشریف سے قطری شہزادے حماد بن جاسم نے جاتی امرا میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور قطر کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،13رکنی وفد قطری سرکاری پروٹوکول کے ساتھ لاہور ائیرپورٹ سے جاتی امرا پہنچا،ملاقات میں سابق چیئرمین احتساب بیورو سیف الرحمن بھی موجود تھے۔

بدھ کو میاں محمد نوازشریف سے قطری شہزادے حماد بن جاسم نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور قطر کے باہمی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی، اس سے قبل قطر کا 13رکنی وفد لاہور پہنچا ، جہاں پر پنجاب حکومت نے وفد کو سرکاری پروٹوکول دیا۔

سخت سیکیورٹی کے حصار میں قطری وفد نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچا۔ملاقات میں سابق چیئرمین احتساب بیورو سیف الرحمن بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی موجود تھے۔