بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹریول ایجنٹس اور ہوٹلزکا کاروبار اب ہو گا رجسٹرڈ

ٹریول ایجنٹس اور ہوٹلزکا کاروبار اب ہو گا رجسٹرڈ


پشاور۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت ، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان محمد طارق نے صوبائی دارالحکومت پشاورسمیت دیگر اضلاع میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس ، ٹریول ایجنٹس اور رینٹ اے کار کا کاروبار کرنے والے افراد کو اپنے کاروبارڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کیساتھ رجسٹرڈ کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ اس سلسلے میں ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے سٹاف کومتعلقہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ہمراہ مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری توصیف خالد ، ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عربی اور دیگر سٹاف نے شرکت کی، سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے پشاور اور دیگر اضلاع میں سیاحوں اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات، رہائش اور صاف اشیاء کی فراہمی کیلئے ہوٹلز ،ریسٹورنٹس ، رینٹ اے کار اور ٹریول ایجنٹس کی رجسٹریشن جلد از جلد یقینی بنانے پرزوردیااور کہاکہ ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کیساتھ رجسٹرڈ تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس ، رینٹ اے کار اور ٹریول ایجنٹس کا ریکارڈ جلد از جلد آن لائن کیا جائے ۔

تاہم ساتھ ہی لائسنس کی معیاد پوری ہونے اور نئے لائسنس کے اجراء کیلئے فارم کی سہولت ویب سائٹ پر میسر کرنے سمیت رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی ویب سائٹ پر فراہم کیا جائے، سیکرٹری کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں ویب سائٹ پر کام جاری ہے اور اگلے دو ماہ میں تمام ریکارڈ آن لائن کرکے تمام سہولیات اور ڈیٹا ویب سائٹ پر مہیا ہوں گے۔