بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سکولوں کے نصاب میں ہو گا اخلاقیات کا مضمون بھی شامل

سکولوں کے نصاب میں ہو گا اخلاقیات کا مضمون بھی شامل


پشاور ۔خیبر پختونخوا کے سر کاری سکولو ں میں اخلاقیات پر مشتمل مضامین نصاب میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗایک ماہ کے اندر تمام اساتذہ کو 35 اخلاقی موضوعات پر درس دینے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں چیف سیکر ٹری نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو احکامات جاری کر دےئے ہیں ٗاگلے تعلیمی سال سے35 اخلاقی موضوعات پر مضامین کو نصاب کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ٗان موضوعات میں صحت ٗ ماحولیات ٗ احترام ٗ انسانی دوستی ٗ صلہ رحمی ٗ کفایت شعاری ٗ دوسروں کی مدد ٗ خواتین کی عزت اور بڑو ں کا احترام شامل ہیں ٗان موضوعات میں کہا گیا ہے کہ دیواروں پر لکھائی نہ کر یں ٗعام جگہوں پر پیشاب کرنے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کر یں ٗغلط پارکنگ نہ کر یں ٗٹریفک اشاروں کی پابندی ٗغریب اور محتاج لو گو ں کی مدد کر یں ٗچغل خوری سے اجتناب ٗتمباکو نوشی سے پرہیز کریں ۔