بریکنگ نیوز
Home / بزنس / خیبر پختونخوا کے سڑکوں کی مرمت کیلئے 14کروڑ ڈالر منظور

خیبر پختونخوا کے سڑکوں کی مرمت کیلئے 14کروڑ ڈالر منظور


پشاور۔ایشین ڈیویلپمنٹ بینک صوبائی حکومت کو سڑکوں کی مرمت کے لئے 14کروڑ ڈالر کے قرضے دینے کی منظوری دی ہے یہ فنڈ صوبے کے تقریباً 214کلو میٹر لمبی مختلف اضلاع کی 8مختلف سڑکوں کے مرمت کے لئے استعمال ہو گا۔ منصوبے پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 16کروڑ چالیس لاکھ ڈالر لگایا گیاہے ۔

اے ڈی پی منصوبہ کے لئے 14کروڑ ڈالر قرضہ دیگی حکومت منصوبے میں دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر خرچ کریگی سڑکوں کی مرمت کا کام 2022تک مکمل ہو گا صوبے کی آٹھ اہم شاہراؤں کو دوہرا کرنے ، ان کا معیار انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا کرنے کے باعث سفر میں بھی وقت کی کمی کے ساتھ حادثات میں کمی بھی آئیگی ۔