بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں موٹر سائیکلیں چھیننے والا گروہ گرفتار

پشاور میں موٹر سائیکلیں چھیننے والا گروہ گرفتار


پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر میں ڈکیتی ٗ رہزنی اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 7 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکلیں ٗ نقدی ٗ موبائل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق اور ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ 17 نومبر کو تھانہ آغہ میر جانی کی حدود میں کامران حسن گل ولد حسن گل نامعلوم رہزن5 لاکھ11 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے اسی طرح 21نومبر کو بھانہ ماڑی کی حدود میں مسلح رہزنوں نے اشفاق گل ولد امان گل نامی شخص سے سونے کی چین اور دیگر سامان لوٹ لیاگیا ۔

جس کانوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم قائم کرکے ابتدائی طور پر سٹریٹ کرائمزمیں ملوث 3 رکنی ڈکیت ،رہزن گروہ عثمان ولد نصر اللہ،نور محمد عرف ککے ولد طاؤس خان ساکنان زاہد آباد یکہ توت اور منظور ولد شمروز سکنہ گڑھی قمر دین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ رقم5 لاکھ 11 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل واسلحہ برآمد کرلیا اسی طرح بھانہ ماڑی پولیس نے 4رکنی موٹر سائیکل سنیچر اور راہزن گروہ راحت ولد محمد اول ورسک روڈ، عامر ولد محبت خان سکنہ گڑھی بلوچ،عمیر ولد دلاورسکنہ گل آباد،خورشید ولد سیدا خان سکنہ گل آبادکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل،4500 روپے اور ایک عدد موبائل فون برآمد کرلیا گیاگرفتار ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی واراداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔