بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو آخری مہلت دیدی

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو آخری مہلت دیدی


اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 202 کے تحت تمام 352 سیاسی جماعتوں کو 20 اکتوبر 2017 ء کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا تھا کہ وہ دو دسمبر 2017ء تک 2000 پارٹی ممبرز لسٹ بمعہ انکے شناختی کارڈ اور دو لاکھ روپیہ فیس جمع کروا کر الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔

تاہم آج تک کسی بھی سیاسی جماعت نے یہ کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے 14 نومبر 2017ء کو تمام پارٹیوں کو ایک دفعہ پھر یاددہانی کا نوٹس بھجوایا پھر 9 نومبر 2017ء کو بذریعہ اشتہار اخباررسیاسی جماعتوں کو اطلاع دی گئی ہے۔

اور اسکے بعد 25 نومبر 2017ء کو فائنل نوٹس بذریعہ اخبار تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دفعہ پھر یاددہانی کروائی گئی کہ وہ مطلوبہ کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں لیکن اب تک کسی بھی سیاسی جماعت نے یہ کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائے۔ الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق نمبر 202 (5) کے تحت الیکشن کمیشن4دسمبر 2017ء کو تمام سیاسی جماعتوں کو بذریعہ نوٹیفکیشن ڈی لسٹ کردیگا۔