بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سلمان خان اور اکشے کمار کے تعلقات تناؤ کا شکار

سلمان خان اور اکشے کمار کے تعلقات تناؤ کا شکار


بالی وڈ اداکار سلمان خان اور اکشے کمار کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہونے لگے ہیں اور دونوں تقریبات میں ایک دوسرے سے کترانے لگے ہیں۔

سلمان خان، اکشے کمار اور کرن جوہر نے کئی ماہ قبل ایک ساتھ فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس کی کہانی ’جنگ آف سارا گڑھی‘ پر مبنی تھی۔

فلم کے پروڈیوسر سلمان خان، ہدایت کار کرن جوہر اور مرکزی کردار اکشے کمار نے کرنا تھا لیکن سلو میاں نے قریبی دوست اجے دیوگن کی وجہ سے اعلان کردہ فلم پر کام کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد سے دبنگ خان اور خطروں کے کھلاڑی کے تعلقات میں تناؤ آنے لگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارت کے سیاحتی شہر گوا میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا کی اختتامی تقریب ہوئی جس میں امیتابھ بچن، سلمان خان، اکشے کمار سمیت شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔فلم کی تقریب کے دوران نا صرف اکشے کمار اور سلمان خان ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے رہے بلکہ دونوں سپر اسٹار گروپ فوٹو میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے سے کتراتے رہے اور الگ ہی تصاویریں بنوائیں۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے تقریب میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کے عمل نے سلو میاں اور اکشے کے درمیان جاری سرد جنگ کا پول کھول دیا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان کے انکار کے بعد بھی کرن جوہر نے اکشے کمار کے ساتھ اسی کہانی پر فلم بنانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کا نام انہوں نے ’کساری‘ رکھا ہے۔