بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بند، فضائی آپریشن متاثر

پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بند، فضائی آپریشن متاثر


کراچی ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو تیل کی فراہم بند کر دی ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہو گیا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق ایئرلائن پر پی ایس او کے سولہ ارب روپے سے زائد واجبات ہیں، جن کی ادائیگی میں مالی بحران کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ حکومتی عہدیداروں کی ثالثی پر پی ایس او پی آئی اے سے ماہانہ واجبات لینے پر رضا مند ہوا تاہم پی آئی اے ماہانہ واجبات ادا کرنے سے بھی قاصر ہے۔

واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے تیل کی فراہمی بند کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تیل کی فراہمی بند ہونے سے فوری طور پر پی آئی اے کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ پروازیں بروقت روانہ نہ ہونے کی وجہ سے تین سو سے زائد مسافر لاؤنج میں روانگی کے منتظر ہیں۔