بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عیدمیلادالنبی ؐ آج ملک بھر میں عقیدت سے منایا جا رہا ہے

عیدمیلادالنبی ؐ آج ملک بھر میں عقیدت سے منایا جا رہا ہے


اسلام آباد،لاہور۔عیدمیلادالنبی ؐ آج بروزجمعہ12 ربیع الاوّل ، 1439 ھ ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے ۔وفاقی اورصوبائی دارلحکومتوں نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلہ میں صبح سویرے ملک بھرمیں جلوس نکالے جائیں گے جس میں شریک ہونے والے عاشقان رسول درودوسلام کاوردکریں گے۔ملک بھرمیں گھروں،گلی ،محلوں اوربازاروں کوبرقی قمقموں،سبزپرچموں،جھنڈیوں اوردیگرآرائشی اشیاء سے سجا دیا گیا ہے۔

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اورقصبوں میں سیرت النبیؐ پرکانفرنسوں کاانعقادکیاجائیگا جس میں آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ پرروشنی ڈالی جائیگی۔ہزاروں مقامات پرمحافل نعت منعقدہونگی جن میں معروف نعت خواں ہدیہ نعت پیش کرینگے۔ میلاد النبیؐ کی رات چراغاں بھی کیاجائے گا۔ادھرپنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں عید میلاد النبی? کی تقریبات کو سرکاری طور پر بھرپور اور شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔

عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے تقریبات کے انتظامات اور امن عامہ کے لئے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مذہبی خوش و خروش اور عقیدت و احترام سے عید میلاد النبیؐ کی تقریبات منائے گی۔ مساجد، مزاروں اور عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔

عوام کے جان ومال کے تحفظ اورقیام ا من سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ بعد ازاں ایک بیان میں انہوں نے کہا نفاق اور اختلافات سے قومیں اور معاشرے آگے نہیں بڑھتے ، پاکستان ہماری شناخت ہے ، ملک کو باہمی اتحاد سے ہی مضبوط بنایا جا سکتا ہے ، ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ حکومت نے ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے ، تمام تر توانائیاں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے صرف کر رہے ہیں۔