بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فیض آباد دھرنے میں گرفتار افراد کی ضمانت منظور

فیض آباد دھرنے میں گرفتار افراد کی ضمانت منظور


\اسلام آبادﷺفیض آباد دھرنے میں گرفتار کیے گئے73ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی، انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو 10,10ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا،عدالت نے دھرنوں سے گرفتار 47ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع اور اڈیالہ جیل میں شناختی پریڈکا حکم دے دیا۔جمعرات کو فیض آباد دھرنے میں گرفتار کیے گئے73ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی،ملزمان کو 10,10ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

گرفتار47مظاہرین کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع اور شناخت پریڈکا حکم دیا،شناخت پریڈ کے لیے ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا،جن 73ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی،ان میں تھانہ آبپارہ کے 41،تھانہ کھنہ کے16اور تھانہ I-9سے گرفتار16ملزمان شامل ہیں۔