بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں پہلی بار شرکت

پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں پہلی بار شرکت


اسلام آباد۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے روس روانہ ہوگئے ۔ وزیراعظم اہم ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر روس روانہ ہوگئے ہیں وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس جو کہ روس کے شہر سوچی میں ہورہا ہے میں شرکت کرینگے سربراہی اجلاس میں تیس نومبر سے یکم دسمبر تک ہوگا۔

پاکستان بطور رکن سربراہ اجلاس میں پہلی بار شریک ہوگا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی روسی وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کررہے ہیں شاہد خاقان عباسی اجلاس سے خطاب میں خصوصی خطاب کرینگے جبکہ اہم ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات کرینگے دہشتگردی کیخلاف مشترکہ تعاون سمیت تجارت کا فروغ ایجنڈے میں شامل ہے اجلاس میں روس ، چین ، بھارت ، افغانستان قازقستان کے سربراہان مملکت بھی شرکت کرینگے ۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم آٹھ رکن ممالک پر مشتمل ہے کرغزستان ، تاجکستان ، ازبکستان رکن ممالک میں شامل ہے جبکہ ایران افغانستان بیلا روس اور منگولیا بطور مبصر اجلاس میں شریک ہوں گے ۔