بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام فائنل

نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام فائنل


لاہور۔سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف لندن جا رہے ہیں جہاں ان کا ایک ہفتے قیام کا پروگرام ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام فائنل ہو گیا ہے۔

وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے دسمبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہو گا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز کے جانے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ کلثوم نواز کی لندن میں 3 کیموتھراپیز ہو چکی ہیں اور دسمبر میں ہی مزید ٹیسٹ ہونے ہیں۔خیال رہے کہ بدھ کے روز نیب ریفرنسز میں شریف فیملی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی کے 4 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پیش ہوئے تھے۔