بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / روہنگیا مسلمانوں کا بھارت میں داخلہ بند

روہنگیا مسلمانوں کا بھارت میں داخلہ بند


نئی دہلی ۔بھارت کی سرحدی فوج کے کمانڈر نے ان رپوٹوں کی تردید کی ہے کہ بھارت میں داخل ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی سرحدی فوج کے کمانڈر کے، کے، شرما نے کہا ہے کہ نئی دہلی روہنگیا مسلمانوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک رہا ہے تاہم روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کئے جانے کے بارے میں دی جانے والی رپورٹیں بالکل بے بنیاد ہیں۔

مذکورہ بھارتیکمانڈر نے کہا کہ بھارت میں اس وقت چھتیس ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں نے پناہ لے رکھی ہے تاہم روہنگیا پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہے۔ بھارت کی سرحدی فوج کے کمانڈر کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ نئی دہلی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ روہنگیا پناہ گزین، بھارت کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ بھارتی کی حکومت نے روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک سے واپس بھیجے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔