بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بجٹ پیش نہ کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں کی شامت

بجٹ پیش نہ کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں کی شامت


پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ پیش نہ کرنے والے ناظمین اورکونسلرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ایم پی اے شوکت یوسفزئی کے مطابق ایسے درجنوں کیس ہیں صوبے میں کہ ناظمین اور کونسلرز کے مابین اختلافات کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ بجٹ پیش نہ ہوسکا بلکہ حلقے کے عوام بھی حکومتی فنڈ سے محروم رہے۔

یوسف زئی کے مطابق محکمہ بلدیات نے اس کا سختی سے نوٹس لیا ہے اورتمام وی سی اور نیبر ہڈ ناظمین اورکونسلرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے اپنا بجٹ فوری طور پر منظور کرائیں اور عوامی مفاد پر خرچ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی اور معطلی جیسی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان سے خالی ہونے والی بلدیاتی نشستوں پر نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔