بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور حملے میں استعمال ہونیوالا رکشہ کی رجسٹریشن جعلی

پشاور حملے میں استعمال ہونیوالا رکشہ کی رجسٹریشن جعلی


پشاور۔ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ پر حملہ کرنے والے دہشتگرد رکشے میں آئے برقعہ پوش حملہ آور جیسے ہی رکشے سے اترے اور برقعے پھینک کر فائرنگ کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ میں داخل ہوئے دوسری جانب سوال یہ پیدا ہوتا تھاکہ زرعی تربیتی ادارے پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو رکشہ کس نے دیا؟

دہشت گردوں کے زیراستعمال رکشے کی رجسٹریشن اور چیسس نمبر بھی جعلی نکلا دہشتگردی میں استعمال ہونے کی تفصیلات سامنے آگئی بتایاگیا ہے دہشت گردوں نے اصل نمبر کی جگہ اسٹیکر سے رکشے پر جعلی نمبر لگایاتھا رکشے کا چیسس نمبر بھی ٹمپر کروایا تھا دستاویزات میں رکشے کا اصل چیسس نمبر این اے ار 79015ہے جبکہ ٹیمپرنگ کے بعد چسس نمبر این اے آر 86455 کیا گیاتھادستاویزات میں رکشے کا نمبر جی بی 5769اوررکشہ ابراہیم نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔