بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سانحہ پشاور ٗ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ نہ ہو سکی

سانحہ پشاور ٗ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ نہ ہو سکی


پشاور۔ ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے داخلی و خارجی راستوں سمیت دیگر مختلف مقامات پر مجموعی طورپر 16 سی سی ٹی وی کیمروں نصب ہیں لیکن ریکارڈ محفوظ کرنے کیلئے پڑے کمپیوٹر میں ہارڈ ڈسک نہ ہونے کی وجہ سے حملے سے متعلق کسی قسم کی ریکارڈنگ نہیں ہوئی جس کے باعث رکشہ سوار دہشتگرد حملہ آور کیسے آئے ؟رکشہ ڈرائیور کہاں گیا ؟کیا ڈرائیور بھی دہشتگرد تھا ؟اس قسم کے کئی سوالات نے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کوچکرا کر رکھ دیا ہے ۔

ذرائع نے بتایاکہ انسٹیٹیوٹ کے داخلی و خارجی راستوں سمیت دیگر مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 16 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں لیکن کمپیوٹر میں ہارڈ ڈسک نہ ہونے کی وجہ سے کسی کیمرے سے حملے سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں ہوئی ریکارڈنگ نہ ہونے کے باعث پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑھ رہا ہے ادھر پولیس کا کہناتھاکہ اس بات کا تعین کیاجارہاہے رکشہ ڈرائیور کہاں گیا ؟کیا رکشہ ڈرائیور بھی دہشتگرد تھا اس متعلق تفتیش جاری ہے ۔