بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوشہرہ کی معدنیات میں 60کروڑ کے گھپلوں کا انکشاف

نوشہرہ کی معدنیات میں 60کروڑ کے گھپلوں کا انکشاف


نوشہرہ ۔ کرنل شیر موٹروے ایکسچینج کے قریب نندرک نوشہرہ کی معدنیات میں 60 کروڑ روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی عرصے سے نندرک نوشہرہ کی معدنیات کی کانوں سے روزانہ رات کی تاریکی میں دس لاکھ روپے کی معدنیات ٹرکوں کے ذریعے نوشہرہ اور دیگر علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں مین جی ٹی روڈ وتڑ کے قریب اس کی ایک باقاعدہ چیک پوسٹ بھی قائم ہے لیکن وہ بھی اس پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے کیونکہ ان کو بھی اپنا حصہ مل رہا ہے معدنیات کے گھپلوں کے متعلق اعلیٰ حکام کو کئی بار شکایات بھی کی گئی ہیں لیکن ملوث افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔