بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لوئر دیر ٗ جیپ کھائی میں جاگری ٗ 4 افراد جاں بحق

لوئر دیر ٗ جیپ کھائی میں جاگری ٗ 4 افراد جاں بحق


لوئر دیر۔لوئر دیر کے علاقہ طورمنگ خال میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جان بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے شام ولئی کھنڈو طورمنگ خال کے مقام تعزیت کیلئے جانے والے جیپ نامعلوم وجوہات کی بناء پر گہرئی کھائی میں جا گرنے کے نتیجے ایک ہی خاندان کے چار افراد جان بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

جان بحق ہونے والے میں ڈرائیور خائستہ زمان ولد اعتبار خان سکنہ کنجے خال، زاہد اقبال ولد مامور خان ،مسماۃ (ج) زوجہ نثار، مسماۃ (ک) زوجہ خائستہ زمان ساکنان کنجے خال موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ مسماۃ(ش) ، خائستہ زمان بادشاہ اور خان شہزاد بادشاہ شدید زخمی ہو گئے، مقامی لوگوں نے زخمیوں کو نکال کر فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا جہاں تینوں کی علاج معالجہ جاری ہیں ، تھانہ خال پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے۔